Friday, May 17, 2024

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا نئے قوانین کے ساتھ آغاز

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا نئے قوانین کے ساتھ آغاز
September 14, 2019
لاہور (92 نیوز) ملک کے سب سے بڑا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا نئے قوانین کےساتھ آغاز ہوگیا، ایونٹ میں پہلی بار نوٹاس کا قانون لاگو کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ان ا یکشن ہیں۔ پہلے مرحلے میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں سائوتھ پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہیں،کھلاڑیوں نے میچ سے قبل لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی موجود تھے،کرکٹرز بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مقابلوں میں شریک ہیں۔ کراچی کے سپورٹس کمپلیکس میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جبکہ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں خیبر پختونخوا اور ناردرن ایریاز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں، پہلا مرحلہ 17ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ بلوچستان 11 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کی میزبانی کرے گا جس کے لئے کو ئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں۔