Saturday, May 18, 2024

ڈولی کی ڈولی ملتان پہنچ گئی !!! دولہے کا قیمتی سامان، 5تولے سونا، ایک لاکھ روپیہ لیکر بھاگ گئی

ڈولی کی ڈولی ملتان پہنچ گئی !!! دولہے کا قیمتی سامان، 5تولے سونا، ایک لاکھ روپیہ لیکر بھاگ گئی
June 15, 2015
ملتان (92نیوز) اگر آپ نے بالی وڈ فلم ”ڈولی کی ڈولی“ دیکھی ہے اور اگر آپ ملتان کے رہائشی ہیں تو آپ کو چوکنا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک عدد ”ڈولی“ ان دنوں ملتان میں بھی گھوم رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بھی ایک ایسا ہی انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے، اسے فلمی کہانی کہا جائے یا حقیقت؟ فیصلہ کچھ مشکل ہے تاہم اگر کوئی ملتان کے شیخ آصف سے پوچھے جس نے مہوش نامی ایک لڑکی سے شادی کی تو وہ کہتے ہیں شادی تو خانہ آبادی ہوتی ہے لیکن یہاں تو قصہ ہی بدل گیا۔ دلہن مہوش ولیمہ کھانے کے بعد اگلے ہی دن دولہاشیخ آصف سے ایسا ہاتھ کر گئی کہ بیچارے کے پاس پولیس سے مدد لینے کے سوا کوئی چارہ ہی نہ رہا۔ دلہن گھر سے قیمتی سامان، کپڑے، 5تولے سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہوگئی اور دلہا منہ تکتا ہی رہ گیا۔ دلہن مہوش نہ جانے اب تک کتنوں کو چکما دے چکی ہے، اس کا فیصلہ تو پولیس کرےگی اگر وہ اسے پکڑنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔