Friday, March 29, 2024

 ڈولفن پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے بچی زخمی ،منشیات فروش گرفتار

 ڈولفن پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے بچی زخمی ،منشیات فروش گرفتار
September 4, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں منشیات فروشوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈولفن پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے سات سال کی  بچی شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ کے نولکھا کے علاقے میں حاجی کیمپ کے قریب خالد نامی منشیات فروش موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اسے پکڑنے کے لیے ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی پولیس کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک راہگیرسات سالہ بچی ہادیہ زخمی ہو گئی۔  اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے نشئی کو پکڑنے کے لیے فائرنگ کی جس کی زد میں بچی آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ انہیں انصاف فراہم کریں۔ اہل علاقہ کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے منشیات فروشوں کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور منشیات فروشوں کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا جبکہ زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔