Wednesday, May 1, 2024

ڈولفن فورس کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، ورثاء کا احتجاج، وزیراعلیٰ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

ڈولفن فورس کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، ورثاء کا احتجاج، وزیراعلیٰ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی
December 15, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور میں ڈولفن پولیس سے مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا، ورثاء کی جاننب سے شدید احتجاج کیا گیا، وزیراعلیٰ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

فوٹیج کے مطابق ڈولفن اہلکار لڑکی کے اغواء کی کوشش کرنےوالے ملزم کو زندہ گرفتار کرسکتے تھے، ملزم تعاقب کے دوران زمین پر گرا، اہلکاروں نے زمین پر گرے ہوئے ملزم پر گولیاں چلائیں۔

تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں نوجوان جہانگیر کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت پر نوجوان کے اہلِ خانہ نے پیکو روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے پیکو روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

اِدھر دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔