Friday, May 17, 2024

ڈولفن فورس کے شہید اہلکار کی نماز جنازہ قلعہ گجر سنگھ میں ادا

ڈولفن فورس کے شہید اہلکار کی نماز جنازہ قلعہ گجر سنگھ میں ادا
December 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) گزشتہ رات لاہور میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے  ڈولفن فورس کے اہلکار کی نماز جنازہ قلعہ گجر سنگھ میں  ادا کر دی گئی ۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونےوالے ڈولفن اہلکار محسن  کی نمازہ جنازہ  پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ  میں ادا کردی گئی، نمازہ جنازہ میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،سی سی پی او ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی انوسٹی گیش ڈاکٹر انعام وحید خان شریف، ایس ایس پی مبشر میکن،ایس پی ڈولفن نوید ارشاد،ایس ایس پی ڈسپلن فیصل مختار،ایس پی کینٹ فرقان بلال سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعدشہیداہلکار کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی  دعا کی گئی ، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔ محسن کے ساتھی اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق  ڈولفن اہلکاروں نے محمود بوٹی  کے قریب ڈاکوؤں کو روکا تو فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار محسن شہید ہوگیا ، جس کےبعد ڈاکو   اپنے زیر استعمال موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔