Thursday, April 25, 2024

ڈو اینڈ ڈائی پاکستانی قوم کیلئے ہے ، اپنی لیگل ٹیم سے مطمئن ہیں : عمران خان

ڈو اینڈ ڈائی پاکستانی قوم کیلئے ہے ، اپنی لیگل ٹیم سے مطمئن ہیں : عمران خان
November 22, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈواینڈ ڈائی پاکستانی قوم کیلئے ہے اپنی لیگل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ

 شادی سنت رسول ہے لیکن ابھی  پانامہ کیس پر توجہ ہے ہم اپنی لیگل ٹیم سے مطمئن ہیں  جبکہ  ڈو اینڈ ڈائی پاکستانی قوم کیلئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ختم ہوگی تو قوم کو فائدہ ہو گا ، ملکی تاریخ  میں کسی طاقتور کو نہیں پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ   خواجہ آصف نےکہامیاں صاحب فکرنہ کریں لوگ بھول جائیں گےلیکن ہم نے اس کیس کو بالکل بھولنے نہیں دیا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ   قطری شہزادےکی ایک ہی سوال سےٹانگیں کانپناشروع ہوجائیں گی عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو پارلیمنٹ میں اور قوم سے خطاب میں قطری شہزادے کا نام کیوں یاد نہیں آیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حامد خان ہماری پارٹی سے وابستہ ہیں اور وہ پاناما کیس سے میڈیا دباؤ کی وجہ سے علیحدہ ہوئے تھے ۔