Sunday, September 8, 2024

ڈنمارک نے خوشی میں تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا‘ برونڈی کا آخری نمبر

ڈنمارک نے خوشی میں تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا‘ برونڈی کا آخری نمبر
March 17, 2016
کوپن ہیگن (ویب ڈیسک) ڈنمارک دنیاکا خوش باش ترین ملک ہے جبکہ برونڈی دنیاکاسب سے کم خوش ملک قرار پایا ہے۔ فہرست میں پاکستان بانوے اور بھارت ایک سو اٹھارویں نمبر پر ہے۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سولشنز نیٹ ورک اور کولمبیا یونیورسٹی نے دنیا کے خوش باش ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ڈنمارک دنیا کا خوش ترین ملک ہے۔ ٹاپ ٹین میں سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، کینیڈا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور سویڈن شامل ہیں۔ فہرست میں پاکستان کا نمبر بانواں ہے جبکہ بھارت ایک سواٹھارویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق خوش باش ممالک کی درجہ بندی فی کس آمدنی اور شہریوں کی اوسط عمر کی بنیاد پر کی گئی ہے جبکہ دنیا کا سب سے کم خوش ملک برونڈی کو قرار دیا گیا ہے۔ شام اورافغانستان بھی کم خوش ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔