Thursday, April 25, 2024

ڈنمارک نے جانسن اینڈ جانسن کی انسداد کورونا ویکسین کو قومی ویکسی نیشن پروگرام سے باہر کردیا

ڈنمارک نے جانسن اینڈ جانسن کی انسداد کورونا ویکسین کو قومی ویکسی نیشن پروگرام سے باہر کردیا
May 4, 2021

کوپن ہیگن (92 نیوز) ڈنمارک نے جانسن اینڈ جانسن کی انسداد کورونا ویکسین کو قومی ویکسی نیشن پروگرام سے باہر کردیا۔

حکام کے مطابق ویکسین کا استعمال روکنے کا فیصلہ خون میں لوتھڑے بننے کی شکایات پر کیا گیا۔

ادھر برطانیہ نے اپنے شہریوں کو انسداد کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ ڈوز لگا دیں، برطانوی میڈیا کے مطابق تین کروڑ پینتالیس لاکھ سے زائد افراد کو پہلی، جبکہ ایک کروڑ پچپن لاکھ سے زائد افراد کو دوسری ڈوز بھی لگا دی گئی۔