Friday, March 29, 2024

ڈنمارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

ڈنمارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ
April 5, 2020

ڈنمارک ( 92 نیوز ) یورپی ملک ڈنمارک میں کورونا وائرس کی صورتحال دیگر ممالک کی نسبت کافی بہتر ہے جس پر حکومت نے  لاک ڈاؤن میں نرمی کا ارادہ  کرلیا ،حکومت کا ماننا ہے کہ عوام کو وبا کے دوبارہ پھوٹنے سے زیادہ  کسادبازاری  سے خطرہ ہے۔

کورونا وائرس کی وبا نے جب یورپ میں اپنے  پنجے گاڑنے شروع کیے تھے تو  ڈنمارک اُن پہلے ممالک میں سے تھا جس نے فوری ہی  لاک ڈاؤن نافذ کیاتھا ۔ حکومت نے 11 مارچ کو اسکولوں ، ڈے کیئر سنٹرز ،ریسٹورنٹس کے علاوہ اپنی سرحدیں بند کردی تھیں ۔

فوری کارروائی کا نتیجہ یہ نکلا کہ ڈنمارک کی صورتحال  دیگر ممالک سے کافی بہتر ہے  اور وائرس  کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

ڈینش وزیر اعظم میٹ ہینرکسن کا چند روز قبل کہنا تھا کہ   ایسٹر کے بعد صورتحال  مستحکم رہتی ہے تو  آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی لائی جائے گی  ، رپورٹس کے مطابق حکومت  کا ماننا ہے کہ عوام کو  وبا کے دوبارہ پھوٹنے سے زیادہ  کسادبازاری کا خطرہ ہے ۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کی  اور وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت وبا کے دوبارہ سر اٹھانے پر اس پر قابو پانے کےلیے پُراعتماد ہے۔