Saturday, May 4, 2024

ڈنمارک میں شہریت لینے کے لئے ہاتھ ملانے کا قانون منظور

ڈنمارک میں شہریت لینے کے لئے ہاتھ ملانے کا قانون منظور
December 21, 2018
کوپن ہیگن (92 نیوز) ڈنمارک میں شہریت لینے کے لئے ہاتھ ملانے کا قانون منظور کرلیا گیا۔ ہاتھ نہ ملانے والوں کو شہریت نہیں دی جائے گی۔ اس قانون کے تحت شہریت حاصل کرنے کے لئے اس شخص کو تقریب میں موجود لوگوں سے مصافحہ کرنا لازمی ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس شخص کو شہریت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب ڈنمارک کے کئی مئیرز نے بھی اس نئے قانون پر اعتراضات اٹھا دئیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قانون کے تحت ہمیں عوام کے خلاف استعمال کیا جائے گا اور عوام کو اپنی خواہشات کے برعکس ہاتھ ملانا ہو گا۔