Thursday, March 28, 2024

ڈسکہ کا ضمنی الیکشن، دھاندلی میں ملوث افسروں کیخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ

ڈسکہ کا ضمنی الیکشن، دھاندلی میں ملوث افسروں کیخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ
November 30, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی میں ملوث افسروں کیخلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تمام ملوث افراد کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔ متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ مانگ لیا۔ محکمانہ کارروائی کیلئے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے سفارشات طلب کر لی گئیں۔

دھاندلی میں ملوث افسروں کو آئندہ انتخابی ڈیوٹی پر تعینات نہ کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔