Saturday, May 4, 2024

ڈسکہ وکلاءقتل کیس: ملزم ایس ایچ او کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ڈسکہ وکلاءقتل کیس: ملزم ایس ایچ او کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
May 27, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈسکہ میں صدر بار سمیت دو وکلاءکو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے پولیس انسپکٹر کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم ایس ایچ او سٹی ڈسکہ شہزاد وڑائچ کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے پندرہ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تاہم جج امتیاز احمد نے ملزم کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ آٹھ جون کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔