Friday, May 3, 2024

ڈسکہ واقعہ پر وکلاءکا ردعمل افسوسناک، قانون سب کیلئے برابر ہے، لاقانونیت کی اجازت نہیں دینگے: پرویزرشید

ڈسکہ واقعہ پر وکلاءکا ردعمل افسوسناک، قانون سب کیلئے برابر ہے، لاقانونیت کی اجازت نہیں دینگے: پرویزرشید
May 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعہ پر جو ردعمل سامنے آیا ہے وہ مناسب نہیں، قانون سب کےلئے برابر ہے، لاقانونیت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ ڈسکہ کے واقعہ پر افسوس ہوا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی تاہم جو ردعمل وکلاءنے دکھایا وہ افسوسناک ہے، قانون سب کےلئے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف فراہم کرنے والے ادارے موجود ہیں لیکن انصاف کے نام پر لاقانونیت کا راستہ اختیار کرنا درست نہیں۔ ایگزیکٹ کے معاملے پر پرویز رشید نے کہا کہ ایف آئی اے ذمہ داریاں پوری کررہی ہے۔