Saturday, April 27, 2024

ڈسکہ میں نجی بینک منیجر کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

ڈسکہ میں نجی بینک منیجر کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک
April 28, 2020

ڈسکہ  ( 92 نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ  میں نجی بینک منیجر نے رقم چھیننے کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیے ۔

پولیس کے مطابق نجی بینک کا منیجر رقم لے کر نکل رہا تھاکہ دو ڈاکوؤں نے چھیننے کی کوشش کی ، دوران مزاحمت  بینک منیجر نے ڈاکوؤں سے پستول چھین لیا اور فائرنگ کر دی ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں دم توڑ گئے ۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نےجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔