Saturday, May 18, 2024

ڈسکہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے صدربار رانا خالد عباس ایڈووکیٹ اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

ڈسکہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے صدربار رانا خالد عباس ایڈووکیٹ اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
May 26, 2015
ڈسکہ (92نیوز) ڈسکہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وکلاءکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وکلاءبرادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈسکہ شہر میں مکمل ہڑتال ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر بار رانا خالد عباس کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاو¿ں سیخواں گھمانی اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کی نمازِ جنازہ ڈسکہ خالد ٹاو¿ن میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر شہر بھر کے تمام کاروباری اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلئے رینجرز کے دستے بھی گشت کر رہے ہیں۔ پولیس کی اضافی نفری تھانہ سٹی میں تعینات کی گئی ہے۔ تدفین کے بعد وکلاءنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کے خلاف ایک مرتبہ پھر شدید نعرے بازی کی گئی۔ وکلاءنے مطالبہ کیا کہ حکومت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔