Friday, May 10, 2024

ڈسکہ میں 8سالہ بچے کا قتل ، 15 مشکوک افراد گرفتار

ڈسکہ میں 8سالہ بچے کا قتل ، 15 مشکوک افراد گرفتار
October 14, 2019
ڈسکہ ( 92 نیوز) ڈسکہ کے نواحی علاقے میں 8 سالہ بچے کوقتل کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیاگیا، ورثا نے  8 سالہ بچے سبحان کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹائرجلاکر سیالکوٹ ڈسکہ روڈ بلاک کردی، پولیس نے سبحان کے قتل کے شبہ میں 15 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقہ جیسروالہ میں بھی سانحہ چونیاں کی بازگشت،کھیتوں سےبچےکی ہاتھ پاؤں بندھی برہنہ لاش  ملی ہے ، طاہر کا آٹھ سالہ بیٹا سبحان شام کوواپس نہ آیا توگھروالوں کو تشویش ہوئی۔ اعلانات اور تلاش بسیار  پرکھیتوں سے سبحان مردہ حالت میں  ملاجس کے ہاتھ ،پاؤں رسیوں سے باندھے گئے تھے۔غم سے نڈھال سبحان کے والدنے الزام عائد کیا ہے کہ بچے کی تلاش میں پولیس نے کوئی مددنہیں کی۔ علاقہ کے لوگ واقعے کاعلم ہونے پر احتجاج کے لئے سڑکوں پرآگئے،ٹائرجلاس کر سیالکوٹ ڈسکہ روڈ کوبلاک کردیا ، بچے کی والدہ  کاکہنا ہے کہ انصاف ملنے تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دے دیا۔