Friday, April 26, 2024

ڈسکہ میں حصول علم کیلئے جانے والے اسپیشل بچوں پر بس کنڈیکٹرز کا تشدد

ڈسکہ میں حصول علم کیلئے جانے والے اسپیشل بچوں پر بس کنڈیکٹرز کا تشدد
November 16, 2017

 ڈسکہ (92 نیوز) لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی اسپیشل بچوں پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔ ڈسکہ سے حصول علم کے لئے جانے والے اسپیشل بچوں پر بس کنڈیکٹرز نے تھپڑوں کی بارش کر دی۔ بچوں نے موبائل سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
ذرائع کے مطابق کل اسپیشل بچوں پر تشدد کیخلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جائے گا۔
تشدد کے واقعات سے بچوں کی ذہنی صلاحیتیں دب کر رہ جاتی ہیں۔ پہلے سے ہی معذوری کا شکار بچوں پر تشدد معاشرے کے چہرے پر بھی بدنما داغ ہے۔