Friday, May 3, 2024

ڈسکہ : سمبڑیال روڈ پر دکان میں آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق

ڈسکہ : سمبڑیال روڈ پر دکان میں آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق
November 24, 2016

 ڈسکہ(92نیوز) ڈسکہ میں سمبڑیال روڈ پر گیس سِلنڈروں کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث چار سال کی بچی سمیت تین  بہن بھائی جاں بحق ہوئے ہیں۔ آگ نے قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پانے کیلیے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

جاں بحق بچوں میں 18سالہ شہباز17سالہ لبنیٰ اور چار سال کی ایمن شامل ہے ۔