Sunday, September 8, 2024

ڈسکہ بار کے صدر اور وکیل کے قاتل ایس ایچ او کو چار مرتبہ سزائے موت کا حکم

ڈسکہ بار کے صدر اور وکیل کے قاتل ایس ایچ او کو چار مرتبہ سزائے موت کا حکم
January 14, 2016
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کے قتل کیس میں عدالت نے ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو چار مرتبہ سزائے موت کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری امتیاز احمد نے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو 4 مرتبہ سزائے موت اور مجرم کو مقتولین کے ورثاءکو 4 لاکھ روپے معاوضہ اور دیت کی ادائیگی کا حکم دیا۔ عدالت نے مجرم کو وکیل سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں 30 سال قید بامشقت کا حکم بھی دیا۔ واضح رہے گزشتہ سال ڈسکہ میں ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کی فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ جاں بحق ہو گئے تھے۔