Tuesday, May 21, 2024

ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے، شیخ رشید

ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے، شیخ رشید
April 11, 2021

کراچی (92 نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے۔

شیخ رشید نے کراچی میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈسکہ میں پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے کیونکہ جمہوریت کی جیت ہوئی۔ لوگوں نے پہلے سے زیادہ اسجد ملہی کو ووٹ دیئے۔ پنجاب میں آئندہ الیکشن نون لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہو گا۔ خوش نصیبی ہے کہ عمران خان کو نالائق اپوزیشن ملی جو ایک دوسرے کے خلاف ہی اپوزیشن بنی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے سوئس اکاؤنٹ کیس دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا سوئس اکاؤنٹ کیس دوبارہ کھولا جائے گا۔ عمران خان کی کوشش ہے کہ ملک میں جن لوگوں نے لوٹ مار کی ان کو نکیل ڈالی جا سکے۔