Tuesday, May 21, 2024

ڈسکہ الیکشن میں آپ کی پارٹی پر دھاندلی کے الزامات تھے، مریم نواز کا وزیراعظم کو جوابی ٹویٹ

ڈسکہ الیکشن میں آپ کی پارٹی پر دھاندلی کے الزامات تھے، مریم نواز کا وزیراعظم کو جوابی ٹویٹ
May 1, 2021

لاہور (92 نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ڈسکہ الیکشن میں آپ کی پارٹی پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزامات تھے۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ نے ڈسکہ میں الیکشن سے فرار کی کوشش کی، فرار کے باوجود عوام نے آپ کو دوبارہ دھول چٹائی۔ این اے 249 میں آپ کی پارٹی کی آخری پوزیشن ہے۔
مریم نوازنے مزید لکھا کہ قوم نے آپ کوبار بار مسترد کیا، آپ مستعفی ہو جائیں، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔