Thursday, April 25, 2024

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی کو معافی نہیں ملنی چاہیے: جاوید میانداد

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی کو معافی نہیں ملنی چاہیے: جاوید میانداد
April 26, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اور یونس خان جیسے معاملات میں پی سی بی ناکام رہا ہے  ۔ ان کا کہنا تھا کہ  کرکٹ بورڈ کو نظم و ضبط کے معاملے پر کسی کو معاف نہیں کرنا چاہئے ۔ ۔نجم سیٹھی اور شہریار خان اگر کرکٹ بورڈ کو نہیں سنبھال سکتے توپی سی بی کی جان چھوڑ دیں۔