Sunday, September 8, 2024

ڈسپلن کی خلاف ورزی ، عمراکمل نے دوران ٹریننگ سیلفی لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی

ڈسپلن کی خلاف ورزی ، عمراکمل نے دوران ٹریننگ سیلفی لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی
January 19, 2016
ولنگٹن(سپورٹس ڈیسک)پارٹی بوائے کی بھی بات ہوجائے  عمر اکمل شہ سرخیوں میں نہ رہیں یہ تو ممکن نہیں  کوچ وقار یونس نے سیلفی سے منع کیا تو جارح مزاج بلے باز نے ٹریننگ کے دوران سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر چڑھا دی ۔ تفصیلات کےمطابق عمرا کمل نے خبروں میں رہنے کا فن سیکھ لیا یہی وجہ ہے کہ اپنی شوخ عادات چھوڑنے کو تیار نہیں  پارٹی بوائے کا لیبل تو لگ ہی گیامگر موصوف نے سیلفیاں لینے کی عادت نہ چھوڑی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے ڈسپلن کی پاسداری کے احکامات صادر کئے مگر عمر اکمل ہیں کہ کچھ بھی مانتے ہی نہیں جی ہاں ٹریننگ سیشن کے دوران احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک عدد سیلفی لی  اور چڑھا دی سوشل میڈیا پر۔ بس پھر کیا تھا سیکڑوں لائیکس تو مل ہی گئے مگر ہیڈ کوچ کیا نوٹس لیتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔