Friday, April 26, 2024

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی ، تمام قیدی چھتوں پر چڑھ گئے

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی ، تمام قیدی چھتوں پر چڑھ گئے
July 2, 2020
گجرات (92 نیوز) ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کر دی۔ تمام قیدی چھتوں پر چڑھ گئے۔ توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ پولیس کی بھاری نفری جیل میں طلب کر لی گئی۔ جھڑپوں میں دو اہلکار اور دو قیدی زخمی ہوئے۔ قیدیوں نے مبینہ طور پر جیل کے اندر رشوت کے خلاف ہنگامہ آرائی کی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا اور آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کر لی۔ عثمان بزدار نے کہا واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔