Thursday, May 2, 2024

ڈزنی فلمز کا اسٹارزوار سلسلے کی نئی فلم کا اعلان

ڈزنی فلمز کا اسٹارزوار سلسلے کی نئی فلم کا اعلان
May 5, 2020

لاس اینجلس ( 92 نیوز) ڈزنی فلمز نے اسٹارز وار سلسلے کی نئی فلم کا اعلان کر دیا ، آسکر ایوارڈ یافتہ اسکرین رائٹر تائیکا وٹیٹی ڈزنی کی نئی فلم کے مصنف اور ڈائریکٹر ہوں گے،فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

تائیکا وٹیٹی  نے آسکر ایوارڈ یافتہ  فلم جوجو ریبٹ  کی کہانی  بھی لکھی تھی،آسکر ایوارڈیافتہ  فلم 1917کی اسکرین رائٹر کرسٹی ولسن کینز تائیکا وٹیٹی  کیساتھ ملکر ڈزنی فلم کی کہانی لکھیں گی  ۔

اسٹاروارز سلسلے کی پچھلی فلم ’’دی رائز آف اسکائی واکر‘‘2019میں ریلیز ہوئی تھی۔توقعات سے کم بزنس ہونے پر ڈزنی نے نئی ٹیم کے ساتھ فلم کا نیا سیزن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔