Thursday, March 28, 2024

ڈریگن گراں پری ریس اختتام پذیر

ڈریگن گراں پری ریس اختتام پذیر
November 3, 2019
گوانگ ڈونگ ( 92 نیوز) چین میں دنیا کی سب سے بڑی ڈریگن گراں پری ریس  اختتام پذیر ہوگئی،جس میں میزبان ملک کے کھلاڑی چھائے رہے۔ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں دوروز تک جاری رہنے والی ڈریگن گراں پری ریس میں دنیا بھر سے 900کھلاڑیوں نے حصہ لیا جنہیں جنس اور عمر کی بنیاد پر 41ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے200میٹراسٹریٹ،500میٹر اور 800میٹرریس میں شرکت کی۔میزبان صوبے کے شہر شندے کی مینزٹیم نے 500میٹرکی ریس میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔