Thursday, April 25, 2024

ڈریپ نے ہربل اور فوڈ سپلیمنٹ کی آڑ میں ہیرا پھیری روکنے کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ڈریپ نے ہربل اور فوڈ سپلیمنٹ کی آڑ میں ہیرا پھیری روکنے کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں
July 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ہربل اور فوڈ سپلیمنٹ کی آڑ میں دیگر ادویات امپورٹ کرنے کے معاملہ پر ڈریپ نے ہیرا پھیری روکنے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ ڈریپ ، ہربل اور فوڈ سپلیمنٹ ، آڑ ، ہیرا پھیری روکنے ، نئی گائیڈ لائنز جاری ، اسلام آباد ، 92 نیوز بیرون ملک سے ہربل ادویات اور فوڈ سیپلیمنٹس کی آڑ میں دیگر ادویات منگوانے کا معاملہ کے پیش نظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے امپورٹ کے لیے نئی گائیڈ لائینز جاری کر دی گئیں۔ ڈریپ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ پراڈکٹس اور متبادل ادویات کی لیبلنگ اور پیکنگ پر عنوان درج کرنا لازم ہو گا۔ ادویات کا عنوان انگلش و اُردو دونوں زبانوں میں درج کیا جائے گا۔ ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متبادل ادویات کے لیے ہربل، یونانی، آیوویدیک، ہومیو پیتھک، بائیوکمیک یا چائنیز کے الفاظ استعمال کیے جاسکیں گے۔ فوڈ سیپلیمنٹس کے لیے نیوٹرسیوٹیکل اور نیوٹریشنل سیپلیمنٹ کے عنوان درج کرنے لازمی ہونگے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔