Saturday, April 20, 2024

ڈریپ نے سائنوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

ڈریپ نے سائنوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی
January 19, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) ڈریپ نے سائنوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔ سائنوفارم کی ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب اناسی فیصد ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا ۔ اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔ سائینوفارم نے بزریعہ این آئی ایچ اجازت نامے کیلئے درخواست دی تھی۔ سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے۔ سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ شدہ ہے۔ سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فیصد ہے۔ پاکستان نے پہلے فیز کیلئے کورونا ویکسین سائینوفارم سے لینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے پر جرمنی اور برطانیہ نے سفری پابندیوں پر انتباہ کر دیا۔ پاکستان سے جرمنی روانگی سے اڑتالیس گھنٹے قبل منفی رپورٹ پیش کرنا لازم ہو گی۔ برطانیہ جانے والوں کو تین دن قبل منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دینا ہو گی۔