Thursday, April 25, 2024

ڈریپ نے روسی ویکسین اسپتنک کے استعمال کی منظوری دے دی

ڈریپ نے روسی ویکسین اسپتنک کے استعمال کی منظوری دے دی
January 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ڈریپ نے روسی ویکسین اسپتنک کے استعمال کی منظوری دے دی۔ ویکسین دو ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

وزارت صحت حکام کے مطابق ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے روسی ویکسین سپوٹنگ کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ روسی ویکسین کے استعمال کی منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔ روسی ویکسین کو منفی 18 ڈگری پر رکھا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ ویکسین منگوانے کی اجازت ایک دوا ساز ادارے اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔ سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کمزور پڑ رہی ہے لیکن تیسری چوتھی اور پانچویں لہر آرہی ہے جو کہ زیادہ خطرناک ہے اور یہ وائرس تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے جن میں چینی کمپنی سائنو فارم کی ویکسین، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اور روسی ویکسین اسپوٹنک شامل ہیں۔