Tuesday, May 7, 2024

ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے پر احمدشہزادکو جرمانے کی سزا

ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے پر احمدشہزادکو جرمانے کی سزا
April 25, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کپ کرکٹرز کےلئے مشکلات کا طوفان لے آیا۔ یونس خان اور عمراکمل کے بعد احمد شہزاد بھی پی سی بی کی انکوائری کا سامنا کرینگے۔ غصے میں شیشہ توڑنے پر سیلفی کنگ کو جرمانہ اداکرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں تنازعوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کے پی کے ٹیم کے پہلے کپتان کا معاملہ رفع ہونے سے پہلے ہی نئے کپتان بھی مشکل میں پڑ گئے۔ احمد شہزاد کو ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے پر جرمانہ کر دیا گیا۔ احمدشہزادنے کے پی کے اور بلوچستان کے میچ کے دوران سنچری مکمل نہ ہوسکنے پرغصے میں بلا ڈریسنگ روم کے شیشے پر دے مارا تھا۔ پی سی بی نے معاملے کا نوٹس لیکر احمد شہزاد کو جرمانہ کر دیا۔ احمد شہزاد میچ فیس سے ڈریسنگ روم کا شیشہ لگوائیں گے۔ دوسری جانب احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ انہیں جرمانے کا علم نہیں۔ اگرپی سی بی نے کہا تو وہ اداکرنے کےلئے تیار ہیں۔ خیبرپختونخوا کے پہلے کپتان یونس خان بھی امپائرسے بدتمیزی کے سبب پی سی بی کی انکوائری کا شکار ہیں۔