Friday, May 10, 2024

ڈرگز کیخلاف پورے پاکستان میں تحریک چلے گی، وزیراعظم

ڈرگز کیخلاف پورے پاکستان میں تحریک چلے گی، وزیراعظم
December 7, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں معاشرہ مل کر کرپشن اور منشیات کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔ ڈرگز کیخلاف پورے پاکستان میں تحریک چلے گی۔

راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈ کوارٹرز میں نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈرگز کیخلاف ملک گیر تحریک کے معاملے پر تمام وزارتوں کو تیار کریں گے، جن لوگوں نے ڈرگز سے پیسہ کمایا معاشرہ انہیں برا نہیں سمجھتا تھا۔ ہمیں نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے۔ن لوگوں کو معاشرے میں عزت دی جو ناجائز طریقے،کرپشن ،ڈرگز سے پیسہ بناتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 70 لاکھ لوگ پاکستان میں منشیات کے عادی بن چکے ہیں، اللہ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں تو اپنا فائدہ کرواتے ہیں۔ ملکوں کی آبادی اتنی نہیں جتنی یہاں منشیات کے عادی ہوگئے ہیں۔ ایک گھر میں منشیات کا عادی پورے گھر کو تباہ کر دیتا ہے۔ ایک آدمی نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔ بعد میں پتہ چلا وہ آدمی منشیات کا عادی تھا، یہ خاموش قاتل ہے، اِس کا پتہ نہیں چلتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے یونیورسٹیوں میں ڈرگز کا سنتے تھے، آئس ڈرگ اسکولوں میں پھیلتی جا رہی ہے۔ ایک اسکول کا بچہ ڈرگ پر شروع ہو جائے وہ پڑھ نہیں سکتا۔ ایک نوجوان جب پڑھ رہا ہوتا ہے ڈرگ سے اس کی پڑھائی اور صحت متاثر ہوتی ہے۔ جتنی چھوٹی عمر میں ڈرگز کا استعمال شروع کرو اتنا اسے چھوڑنا مشکل ہوتا ہے۔

وزیراعظم بولے کہ صرف اے این ایف نہیں پورے معاشرے کو منشیات کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ جب تک معاشرہ کرپٹ لوگوں کو بُرا نہ سمجھے وہ کرپشن نہیں رک سکتی۔ چاہتا ہوں ڈرگز اور کرپشن کے کینسر سے پورا معاشرہ لڑے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نارکوٹکس پر پورا پروگرام بنائیں گے، اگلے ہفتے میٹنگ بلاتا ہوں، ڈرگز کیخلاف آغاز کریں گے۔