Thursday, April 25, 2024

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی نجکاری کا فیصلہ ادویات کے معیار کو بہتربنانےکیلئے کیا،خواجہ سلمان،دوماہ میں عطائیت کا خاتمہ کردینگے:خواجہ عمران نذیر

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی نجکاری کا فیصلہ ادویات کے معیار کو بہتربنانےکیلئے کیا،خواجہ سلمان،دوماہ میں عطائیت کا خاتمہ کردینگے:خواجہ عمران نذیر
May 30, 2015
لاہور(92نیوز)محکمہ صحت نے لاہور میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے دن رات کوششوں کا دعویٰ کیا ہے،مشیر صحت کا کہنا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبا رٹری کی نجکاری کا فیصلہ ادویات کے معیار کو بہتربنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ ہیلتھ سیکریٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ادویات کے بہتر معیار کو پرکھنے کیلئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی نجکاری مجبوری ہے  تاکہ ادویات کی چیکنگ کے طریقہ کار میں بہتری لائی جاسکے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ محکمہ صحت صوبے بھرمیں عطائیوں اور جعلی ادویات کے خاتمے  کیلئے متحرک ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دوماہ میں ان عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا۔ ڈی جی ہیلتھ زاہد پرویز نے یقین دہانی کرائی کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پر خرچ ہونے والے بیس کروڑ روپے ضائع نہیں ہونگے ،جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کو بروقت  گرفت میں لیا جاسکے گا۔