Friday, April 26, 2024

ڈرگ مافیا کی قومی ہاکی ٹیم  کے کپتان محمد عمران کودھمکیاں

ڈرگ مافیا کی قومی ہاکی ٹیم  کے کپتان محمد عمران کودھمکیاں
June 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران اور ان کے خاندان کو ڈرگ مافیا کی دھمکیاں،قومی ہیرو نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا،کہتے ہیں پریشانی کے باعث پوری توجہ کھیل پر مرکوز نہیں کر پا رہا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی بات چیت میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے بتایا کہ ڈرگ مافیا کی نشاندہی پر کچھ لوگ مسلسل انہیں اور ان کے خاندان کو دھمکا رہے ہیں گھر کے باہر آ کر بھی غنڈوں نے اسلحہ لہرا کر دھمکیاں دی ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پولیس کو رپورٹ کرنے کے بعد بھی دھمکیوں کو سلسلہ رکا نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کے باعث ملک سے باہر رہتا ہوں خدشہ ہے کہ ڈرگ مافیا خاندان کو نقصان نہ پہنچادے۔ محمد عمران کا کہنا تھا کہ مجھے محب وطن پاکستانی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،پولیس ملک دشمن اور معاشرے کو کھوکھلا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔