Friday, May 3, 2024

ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑ دینگے!!! آرمی چیف کا اینٹی نارکوٹیکس فورس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑ دینگے!!! آرمی چیف کا اینٹی نارکوٹیکس فورس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
August 3, 2015
راولپنڈی (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہم ڈرگ مافیا کو نسل تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ ڈرگ سے اکٹھے ہونے والے پیسے دہشت گردی کےلئے استعمال ہورہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اینٹی نارکوٹیکس فورس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پرڈی جی اینٹی نارکوٹیکس فورس نے ڈرگ سمگلنگ آپریشنز کے حوالے سے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل نے کہا کہ ہم ڈرگ ڈیلر اور دہشت گردوں کے درمیان گٹھ جوڑ ختم کردیں گے۔ ہم ڈرگ مافیا کو نسل تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ ڈرگ سے اکٹھے ہونے والے پیسے دہشت گردی کےلئے استعمال ہورہے ہیں۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ڈرگ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن پر اینٹی نارکوٹکس کو خراج تحسین پیش کیا۔