Friday, April 19, 2024

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا مہنگی دوائیں بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا مہنگی دوائیں بیچنے والوں کیخلاف  کریک ڈاؤن
April 6, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگی دوائیں بیچنے والوں کے خلاف  ملک بھرمیں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

 اکتیس دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کیئے اور مختلف قسم کی 143 دواؤں کا اسٹاک بھی ضبط کر لیا گیا۔

 ترجمان ڈریب کے مطابق وزیر صحت عامر کیانی کی ہدایت پر مارکیٹ سروے جاری ہے۔ مہنگی دوائیں بیچنے والی کمپنیوں کی پیداوار بھی بند کردی گئی ہے۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی گئی۔