Monday, September 16, 2024

ڈرونز کو مار گرانے کیلئے نیدرلینڈ پولیس نے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

ڈرونز کو مار گرانے کیلئے نیدرلینڈ پولیس نے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا
February 2, 2016
ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) نیدرلینڈ پولیس نے ڈرونز کے بڑھتے ہوئے غیرقانونی استعمال کو روکنے کے لئے غیر روایتی طریقہ اختیار کر لیا۔ فضاﺅں میں اڑتے ڈرونز کے مالکان کو ڈھونڈنے اور روکنے کے بجائے ڈرونز کا شکار شروع کر دیا گیا۔ ڈرونز کے شکار کے لئے گن کے استعمال کے بجائے عقاب استعمال کئے جا رہے ہیں جس کے لئے نیدر لینڈ پولیس عقابوں کو تربیت دے رہی ہے۔ نیدرلینڈ پولیس کی ویڈیو فوٹیج میں ایک عقاب کو ہوا میں منڈلاتے ڈرون کی جانب جھپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد عقاب نے اپنے پنجوں میں مشین کو دبوچا اور پھر اڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے عقاب ڈرون کو اپنا شکار سمجھتا ہے اور اسے ایک ایسے محفوظ مقام کی طرف لے جاتا ہے جہاں دیگر پرندے یا انسان اسے تنگ نہ کرسکیں۔ اس بات کے خدشات بھی ہیں کہ ڈرون میں لگے ہوئے بلیڈز سے عقاب زخمی ہوسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس حکام بظاہر عقاب کے لیے کسی حفاظتی لباس کی تلاش کررہے ہیں۔ d1 d2 d3 d4