Friday, April 19, 2024

ڈرون ٹیکنالوجی پر امریکہ ،اسرائیل کی اجارہ داری ختم

ڈرون ٹیکنالوجی پر امریکہ ،اسرائیل کی اجارہ داری ختم
March 13, 2015
راولپںڈی(ویب ڈیسک)پاکستان نے ڈرون ٹیکنالوجی پر امریکی اور اسرائیلی اجارہ داری ختم کردی ۔ مسلح ڈرون کے کامیاب تجربے سے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو ڈرون ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔ پاکستان نےنومبر دو ہزار بارہ میں جب اپنی صلاحیت کا دعویٰ کیا تو کوئی ماننے کو تیار نہیں تھا۔ خاص طور پر مغربی ممالک نے اس حوالے سے ماہرین کی رائے بھی لی اور ماہرین نے بھی کہا کہ پاکستان کبھی بھی ڈروان ٹیکنالوجی میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں ہونے والی دفاعی نمائش میں دوست ملکوں کو بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلح ڈرون بنانے کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔ پاکستان نے چند ماہ کے عرصہ میں تجربہ کرکے دنیا کو بتا دیا  کہ وہ بھی ڈرون ٹیکنالوجی  کا حامل ہے۔ پاکستان نے تو اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیاہےجبکہ چین اور ترکی کے پاس ٹیکنالوجی کیسی ہے؟ ابھی اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔