Saturday, April 20, 2024

ڈرون سے مچھلی پکڑنے کا منفردطریقہ مںظرعام پر آگیا

ڈرون سے مچھلی پکڑنے کا منفردطریقہ مںظرعام پر آگیا
January 13, 2017
لاہور(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈرون کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق جدت کے اس دور میں ٹیکنالوجی ککے ذریعے جہاں بہت سے آلائشیں انسان کیلئے وضع کی گئیں ہیں وہاں ایک اور منفرد فن ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایاجارہا ہے۔ چند امریکی دوستوں نے ڈرون کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے کی ٹھانی اور اُس میں کامیاب بھی ہوئے۔کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے پاؤل سری مارکو نامی شخص نے ڈرون کے ذریعے پہلی بار مچھلی پکڑنے کا تجربہ کیا کچھ منفرد کرنے کے شوقین شخص نے کانٹے کو ڈرون میں نصب کیا اور یوں ڈرون اُڑتا ہوا جھیل میں سے مچھلی پکڑ لایا۔