Wednesday, May 8, 2024

ڈرون حملے ملکی سلامتی کیخلاف‘ ردعمل پاکستان کو برداشت کرنا پڑتا ہے: عمران خان

ڈرون حملے ملکی سلامتی کیخلاف‘ ردعمل پاکستان کو برداشت کرنا پڑتا ہے: عمران خان
May 25, 2016
بٹ گرام (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہمارے ملک کی سلامتی کے خلاف ہیں۔ پاناما لیکس نے حکمرانوں کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق کپتان نے بٹ گرام میں بجلی کے منصوبے کاافتتاح کیا جس کے بعد وہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک بار پھر وزیراعظم پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا پاناما لیکس پر وزیراعظم کا ساتھ دینے والا یا تو بک چکا ہو گا یا اس کی قیمت لگائی گئی ہو گی یا پھر اس کو ڈر ہو گا کہ اس کا احتساب نہ ہوجائے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں ڈرون حملے ہمارے ملک کی سلامتی کے خلاف ہیں اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین رائے حسن نواز کی نااہلی سے متعلق سوال گول کر گئے اور کہا کہ ا ن کو معلوم نہیں کہ اثاثے چھپانے پر رائے حسن نواز کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ احتساب سب کا ہونا چاہئے۔