Saturday, April 27, 2024

ڈرون حملے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے منافی ہیں، پاکستان نے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کر دی

ڈرون حملے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے منافی ہیں، پاکستان نے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کر دی
May 18, 2015
اسلام آباد (92نیوز) دفترخارجہ نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ڈرون حملے پاکستان کے خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے منافی ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے فیصلہ کن مرحلے میں ڈرون حملے حکومت پاکستان کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ ڈرون حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈرون حملے مقامی آبادی میں عدم اعتماد کا باعث بن رہے ہیں، حکومت مقامی افراد کی دوبارہ آبادکاری پر توجہ دے رہی ہے۔ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے منافی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔