Sunday, September 8, 2024

ڈرون حملوں میں متعدد بیگناہ مارے گئے‘ امریکا کا اعتراف

ڈرون حملوں میں متعدد بیگناہ مارے گئے‘ امریکا کا اعتراف
July 2, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے۔ امریکا نے ڈرون حملوں میں کئی بےگناہ شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دو ہزار نو سے اب تک پاکستان‘ یمن اور افریقا کے کئی بے گناہ شہری بے رحم ڈرونز کی زد میں آئے۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران امریکا سے پاکستان میں ڈرون حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ہمیشہ ڈو مور کا مطالبہ کرنے والا امریکا آخر مان ہی گیا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نے ڈرون حملوں میں کئی افراد کی ہلاکت کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں دوہزار نو سے اب تک دو ہزار پانچ سو اکاسی جنگجو مارے جا چکے ہیں جبکہ پاکستان، یمن اور افریقا کے کئی بے گناہ شہری بھی ڈرون حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ امریکانے ڈرون حملوں میں بیگناہوں کی اموات کی تعداد ایک سو سولہ بتائی ہے۔ دوسری طرف پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکا سے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا ڈرون حملے انتہا پسندی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں اور علاقائی سلامتی‘ خودمختاری کے خلاف ہیں۔