Friday, May 17, 2024

ڈرنے والی نہیں ، اکیلی ڈیتھ سیل میں رہ چکی ، میں آرہی ہوں ، مریم نواز

ڈرنے والی نہیں ، اکیلی ڈیتھ سیل میں رہ چکی ، میں آرہی ہوں ، مریم نواز
March 21, 2021

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈرنے والی نہیں، اکیلی ڈیتھ سیل میں رہ چکی ہوں ، فکر نہ کرو، میں آ رہی ہوں۔

مریم نواز نے 26 مارچ کو کارکنوں سمیت نیب لاہور میں پیشی کا اعلان کر دیا ، کہا یہ 26 مارچ کے لانگ مارچ سے اتنا ڈرے ہوئے تھے، اسی روز نیب میں بلا لیا، وہ وقت گزر گیا جب نیب جسے چاہتا اٹھا کر بند کر دیتا تھا، جتنی قربانیاں دینا تھیں، دے چکے، اب حساب لینے کا وقت آگیا ہے ۔

اس سے قبل جاتی امراء میں  مسلم لیگ ن کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سال چل گئی تو عمران خان کا نام و نشان مٹ جائے گا، آنے والا وقت نون لیگ کا ہے، مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے، کسی رہنما کو گالی دی یا جوتا پھینکا گیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبریں شرمناک ہیں۔