Friday, March 29, 2024

ڈربی کاؤنٹی کی ٹیم نے کارا باؤ کپ فتبال کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی

ڈربی کاؤنٹی کی ٹیم نے کارا باؤ کپ فتبال کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی
September 26, 2018
لندن ( 92 نیوز ) ڈربی کاؤنٹی کی ٹیم نے کاراباؤکپ فٹبال کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی ، ڈربی کاؤنٹی نے سنسنی خیز میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو مات دے دی  ، مقررہ وقت تک میچ برابر رہنے کی وجہ سے دلچسپ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا  ۔ ماٹا نے  تیسرے منٹ میں گول کرکے مانچسٹر یونائیٹڈ کو برتری دلا دی  جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔ دوسرے ہاف میں  ڈربی  کاؤنٹی کی ٹیم نے کم بیک کیا ،59 ویں منٹ میں  ولسن ،85ویں منٹ میں میریئٹ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ ختم ہونے سے چند لمحات قبل  مانچسٹریونائیٹڈ کے فیلانی نے گول داغ کر  حساب برابر کر ڈالا۔ سنسنی خیز میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جہاں  ڈربی کاؤنٹی نے 7-8سے میدان مارا اور اگلے راؤنڈ میں رسائی پائی۔