Thursday, April 25, 2024

ڈربی میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا چار روزہ انٹرا اسکواڈ میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا

ڈربی میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا چار روزہ انٹرا اسکواڈ میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا
July 27, 2020
 ڈربی (92 نیوز) ڈربی میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا چار روزہ انٹرا اسکواڈ میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا۔ چوتھے دن بارش کی وجہ سےگراؤنڈ گیلا ہونے پر کھیل شروع نہ ہو سکا۔ امپائرز نے چائے کے وقفے پر گراؤنڈ گیلا ہونے پر میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میچ کادوسرا روز بھی بارش کی نظر ہوگیا تھا۔ میچ میں پی سی بی گرین اور وائٹ کی ایک ایک اننگز مکمل ہو سکی۔ گرین نے پہلی اننگز میں صرف 113 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 133 رنز بنائے۔ پی سی بی وائٹ نے پہلی اننگز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔