Saturday, May 11, 2024

ڈرامہ سیریز اسٹار ٹریک پکارڈ کا لندن میں پریمیئر، کاسٹ کی شرکت

ڈرامہ سیریز اسٹار ٹریک پکارڈ کا لندن میں پریمیئر، کاسٹ کی شرکت
January 16, 2020
لندن (92 نیوز) معروف سائنس فکشن ڈرامہ سیریز اسٹار ٹریک پکارڈ کے نئے سیزن کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی رہ  گیا، ڈرامے کا ریڈ کارپٹ پریمیئر لندن میں منعقدہوا ،جس میں اسٹار کاسٹ شریک ہوئی۔ اڑن طشتریوں پر سوار ماورائی مخلوقات کے درمیان خلائی جنگ پھر چھڑنے کو تیار۔۔مشہورزمانہ سائنس فکشن امریکی ڈرامہ سیریز اسٹار ٹریک پکارڈ کے نئے سیزن کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔ معروف برطانوی اداکارپیٹرک اسٹیوارٹ کی اٹھارہ سال بعد بٍطور کیپٹن جین پکارڈ واپسی ہوئی ہے ۔ریٹائرڈ لائف گزارنے والے کیپٹن پکارڈ داج نامی خاتون کی مدد  کیلئے دوبارہ خلائی جنگ میں کود پڑتے ہیں۔ اسٹار ٹریک پکارڈ کا رنگارنگ پریمیئر لندن کے ایک سینما گھر میں منعقد ہوا جس میں ڈرامے کی اسٹار کاسٹ شریک ہوئی۔اسٹار ٹریک پکارڈ کا نیا سیزن دس اقساط پر مشتمل ہوگا،جس کی پہلی قسط 24جنوری کو نشر کی جائے گی۔