Saturday, April 20, 2024

ڈراما ارتغرل کے ہیرو کو چونا لگانے والا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

ڈراما ارتغرل کے ہیرو کو چونا لگانے والا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار
June 18, 2021

لاہور (92 نیوز) ڈراما ارتغرل کے ہیرو کو چونا لگانے والا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار ہو گیا۔

ترک اداکار انگین التان کی درخواست پر ملزم کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج تھا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے کے مطابق اداکار نے ای میل کے ذریعے آئی جی پنجاب کو درخواست بھیجی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کاشف نے 9 کروڑ روپے کے جعلی چیک اور ڈرافٹ بنا کر ترکی بھیجے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا جس کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں 6 مقدمات درج ہیں۔ کاشف ضمیر ٹک ٹاکر اور ریکارڈ یافتہ ہے جس کے گھر سے نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد ہوئی۔ کاشف ضمیر نے انگین التان کو پاکستان بلایا اور معاہدے کے تحت اسے رقم ادا نہ کی جس پر اداکار ناراض ہو کر واپس چلا گیا تھا۔