Sunday, May 12, 2024

ڈجکوٹ، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا، بیٹی زخمی

ڈجکوٹ، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا، بیٹی زخمی
January 19, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد ڈجکوٹ میں بد بخت شخص نے اپنے ہاتھوں اپنی ہی دنیا اجاڑ دی، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا، بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ملزم حسام نے بیوی رفیقہ اور بیٹے یاسین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا،، زخمی آمنہ اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔