Thursday, March 28, 2024

ڈبلیوٹی اے فائنلز کا ٹائٹل ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کےنام

ڈبلیوٹی اے فائنلز کا ٹائٹل ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کےنام
November 1, 2015
سنگاپور(سپورٹس ڈیسک)ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ رواں سال میں دونوں کھلاڑیوں کی یہ نویں مشترکہ کامیابی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل مقابلہ سنگاپور میں ہوا  ،فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس پر مشتمل جوڑی کا مقابلہ اسپین کی گاربائن موگوروزا اور کارلا سواریز نویرو سے ہوا۔ ایک روز قبل خواتین کی عالمی نمبر ایک جوڑی کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے والی بھارتی اور سوئس اسٹارز نے حریف  ٹیم کو بہ آسانی سٹریٹ سیٹس میں زیر کر لیا۔ ثانیہ اور ہنگس کی جیت کا اسکور چھے صفر اور چھے تین رہا اس فتح کے ساتھ ہی دونوں کھلاڑیوں کی رواں سال کے دوران مشترکہ فتوحات نو ہو گئی ہیں جبکہ دونوں نے مجموعی طور پر دس فائنل مقابلوں تک رسائی حاصل کی ہے۔