Thursday, May 2, 2024

ڈبلیو ڈبلیو ای نے لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن کو نکال دیا

ڈبلیو ڈبلیو ای نے لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن کو نکال دیا
July 25, 2015
لاہور (92نیوز) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ نے عظیم ریسلر ہلک ہوگن سے اپنے تمام معاہدے منسوخ کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریسلنگ ادارے نے کہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے ٹیری بولیا (ہلک ہوگن) کو نکال دیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے مزید کہا کہ ہم ہر قسم کے پس منظر رکھنے والے افراد کے ساتھ خوشیاں منانے اور ملازمین، ریسلرز اور مداحوں کو گومگو کی کیفیت سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے ہوگن سے متعلقہ تمام مواد بھی اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے مگر ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس کی کوئی آفیشل وجہ نہیں بتائی۔ واضح رہے کہ ہوگن کا شمار ریسلنگ کی دنیا کے روشن ستاروں میں ہوتا ہے اور وہ 1980ءسے میدان میں ہیں۔ 6سال کی غیرحاضری کے بعد وہ حال ہی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ وابستہ ہوئے تھے۔ سوشل ویب سائٹ پر ہوگن نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں نے طوفان میں اپنے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے، خدا اور اس کی کائنات جہاں چاہے مجھے لے جائے۔ بعدازاں ہوگن نے ایک میگزین کو بتایا کہ میں نے 8سال قبل ایک گفتگو کے دوران تکلیف دہ جملے کہے تھے، وہ میرے لئے بھی ناقابل قبول تھے، میں اس کیلئے معافی چاہتا ہوں۔ میں اس بات پر بہت پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں کسی کو نسلی، مذہبی، لسانی یا تعصب کی بنیادوں پر نہیں دیکھنا چاہیے۔ اس زبان کے استعمال پر میں اپنے آپ سے بہت مایوس اور شرمندہ ہوں۔