Friday, March 29, 2024

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا بھی کرکٹ کےشوقین نکلے

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا بھی کرکٹ کےشوقین نکلے
November 29, 2017

سڈنی (92 نیوز) رنگ میں بڑوں بڑوں کو پچھاڑنےوالے جان سینا کرکٹ بخار میں مبتلا ہو گئے، معروف ریسلر کی آسٹریلیا میں بیٹنگ پریکٹس، شین واٹسن نے ٹپس دیں۔

جان سینا  اپنی آنےوالی اینیمیٹڈ فلم فیرڈی نیڈکی پروموشن کے سلسلے میں بگ بیش کی ٹیم سڈنی تھنڈرز کے مہمان بنےاور نیٹ پریکٹس کی ،سڈنی تھنڈرز جان سینا کی پریکٹس سے اتنا متاثر ہوئی کہ ٹویٹ کر ڈالا کہ جان سینا رواں سیزن میں ہمارے لیے کچھ چھکے لگا سکتے ہیں۔ جان سینا کوکرکٹ کٹ بھی پیش کی گئی۔

 

جان سینا  بڑے بڑے ریسلرز کو  پچھاڑنے کے حوالے سے مشہور اور کئی ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں، ریسلر فلموں میں اداکاری کےجوہر بھی دکھاتے ہیں اور اب ان کی  کرکٹ میں بھی دلچسپی  بڑھ رہی ہے۔